Tuesday, 30 June 2020
Monday, 29 June 2020
Sunday, 28 June 2020
Saturday, 27 June 2020
Friday, 26 June 2020
Thursday, 25 June 2020
Wednesday, 24 June 2020
Tuesday, 23 June 2020
Monday, 22 June 2020
Sunday, 21 June 2020
Saturday, 20 June 2020
Friday, 19 June 2020
Thursday, 18 June 2020
Wednesday, 17 June 2020
Tuesday, 16 June 2020
میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان 16 جون 2020
سلام آباد/کراچی(16جون2020ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے سندھ اسمبلی میں خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پیش کی گئ قرار داد کی تحسین کرتے ہوئے اس کو باقاعدہ قانونی شکل دینے اور پورے ملک میں نفاذ کی ضرورت پر زور دیا,انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور بہت سے فتنوں کی روک تھام کا ذریعہ بنے گی,
وفاق المدارس کے قائدین نے قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کرنے والے سندھ اسمبلی کے جملہ ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے نجات اور شفاعت نبوی کے حصول کا ذریعہ بنے گی تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے سندھ اسمبلی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کے ساتھ خاتم النبین لکھنے کی قرار داد منظور ہونے کا خیر مقدم کیا اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ اس قرار داد کو باقاعدہ قانونی شکل دی جائے اور اسے صرف سندھ ہی نہیں بلکہ ملک بھر نافذ کیا جائے اور اس کی روح کے مطابق اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے-وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ یہ قرارداد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی اور اس کے ذریعے بہت سے فتنوں کی روک تھام ہو سکے گی-وفاق المدارس کے قائدین نےسندھ اسمبلی کے جملہ اراکین بالخصوص قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کروانے کے سلسلے میں کردار ادا کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا یہ عمل ان کے لیے نجات اور شفاعت نبوی کے حصول کا ذریعہ ہوگا#
(جاری کردہ:عبدالقدوس محمدی مرکزی میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان)
Monday, 15 June 2020
Sunday, 14 June 2020
Friday, 12 June 2020
میڈیا سنٹر وفاق لمدارس العربیہل پاکستان 12 جون 2020
میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان
اسلام آباد(12جون2020ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے بجٹ میں مدارس اصلاحات کے لیے مختص کی گئ 5 ارب روپے کی رقم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس اصلاحات کے لیے 5 ارب روپے مختص کرنا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے,وفاق المدارس کے قائدین کا کہنا ہے کہ
ایسے وقت میں جب تمام مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں بجٹ میں یہ خطیر رقم مختص کرنا حیران کن ہے,مدارس کے بجلی گیس کے بل معاف کیے گئے نہ ریلیف فنڈ میں مدارس کے اساتذہ و طلبہ کا کوئ حصہ رکھا گیا اور اب مدارس اصلاحات کے لیے عین اس موقع پر اتنی خطیر رقم نہ جانے کس ایجنڈے کا حصہ ہے,وفاق المدارس کے قائدین کا کہنا ہے کہ مدارس اصلاحات کے نام پر اس سے قبل بھی بہت بھاری بجٹ مختص کیے گئے اور کئ کوششیں ہوئیں جن کا انجام ہمارے سامنے ہے اس لیے قوم کو کسی جھانسے میں نہیں آنے دیں گے تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے بجٹ میں مدارس اصلاحات کے لیے 5 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرنے کو مسترد کر دیا ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے واضح کیا ہے کہ دینی مدارس کا نظام کسی قسم کی حکومتی امداد کے بغیر صدیوں سے چل رہا ہے اور آئندہ بھی مدارس کسی قسم کے حکومتی بجٹ کو قبول نہیں کریں گے,وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورت حال کے بعد نہ مدارس و مساجد کے بجلی گیس کے بل معاف کیے گئے نہ ہی مدارس کے اساتذہ و طلبہ کے لیے زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح کوئ فنڈ مختص کیا گیا لیکن اب اچانک 5ارب کی خطیر رقم مدارس اصلاحات کے لیے مختص کرنا بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے-وفاق المدارس کے قائدین کا کہنا تھاکہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مدارس اصلاحات کے نام پر کئ دفعہ بجٹ مختص کیے گئے,بیرونی امداد لی گئ اور پھر مدارس اصلاحات کا جو انجام ہوا وہ ہمارے سامنے ہے اس لیے ہم ایک بار پھر قوم کو کسی جھانسے میں نہیں آنے دیں گے#
(جاری کردہ:عبدالقدوس محمدی مرکزی میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان)
Thursday, 11 June 2020
Wednesday, 10 June 2020
Tuesday, 9 June 2020
Monday, 8 June 2020
Subscribe to:
Posts (Atom)