Tuesday, 16 June 2020

میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان 16 جون 2020

سلام آباد/کراچی(16جون2020ء)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے سندھ اسمبلی میں خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے پیش کی گئ قرار داد کی تحسین کرتے ہوئے اس کو باقاعدہ قانونی شکل دینے اور پورے ملک میں نفاذ کی ضرورت پر زور دیا,انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور بہت سے فتنوں کی روک تھام کا ذریعہ بنے گی,
وفاق المدارس کے قائدین نے قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کرنے والے سندھ اسمبلی کے جملہ ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے نجات اور شفاعت نبوی کے حصول کا ذریعہ بنے گی تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر,مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے سندھ اسمبلی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسم گرامی کے ساتھ خاتم النبین لکھنے کی قرار داد منظور ہونے کا خیر مقدم کیا اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ اس قرار داد کو باقاعدہ قانونی شکل دی جائے اور اسے صرف سندھ ہی نہیں بلکہ ملک بھر نافذ کیا جائے اور اس کی روح کے مطابق اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے-وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ یہ قرارداد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی اور اس کے ذریعے بہت سے فتنوں کی روک تھام ہو سکے گی-وفاق المدارس کے قائدین نےسندھ اسمبلی کے جملہ اراکین بالخصوص قرار داد پیش کرنے اور اسے منظور کروانے کے سلسلے میں کردار ادا کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا یہ عمل ان کے لیے نجات اور شفاعت نبوی کے حصول کا ذریعہ ہوگا#
(جاری کردہ:عبدالقدوس محمدی مرکزی میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان)

No comments:

Post a Comment