میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان
اسلام آباد(26جولائ2020ء)وفاق المدارس کے سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے حضرات خلفائے راشدین,امہات المومنین,
صحابہ کرام,اہل بیت اطہار کی عزت و ناموس کے تحفظ کو قانونی طور پر یقینی بنانے اور ان کی توہین و تنقیص کا راستہ روکنے کے لیےپنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے تحفظ بنیاد اسلام بل کواہم سنگ میل قرار دیا,انہوں نے کہا کہ یہ بل ملک میں امن و امان کے قیام,توہین وتکفیر کا راستہ روکنے کا ذریعہ بنے گا,مولانا انوار الحق اور مولانا جالندھری نےکہا ہے کہ جیسے عالمی سطح پر توہین رسالت کو دنیا کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح بدقسمتی سے ہمارے ہاں مقدس شخصیات کی توہین بہت سے مسائل کی جڑ ہے اور اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے,انہوں نےتاریخ کا قرض چکانے پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار,اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی,تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں اور پنجاب اسمبلی کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق اور ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے حضرات خلفاء راشدین,امہات المومنین,صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عزت و ناموس کے تحفظ کو قانونی طور پر یقینی بنانے اور ان کی توہین و تنقیص کا راستہ روکنے کے لیےپنجاب اسمبلی سے پاس کیے جانے والے تحفظ بنیاد اسلام بل کو اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ وطن عزیز میں مقدس شخصیات کی توہین و تنقیص کا ہر دروازہ بہت پہلے بند کر دیا جانا چاہیے تھا تاہم دیر آید درست آید کے مصداق اگر اب بھی یہ اہم کام سرانجام دینے کی طرف پیش رفت کی گئ ہے تو یہ بہت خوش آئند ہے-وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ اس بل کے ذریعے توہین و تکفیر کا راستہ روکنے اور مذہب کے نام پر قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم کرنے میں مدد ملے گی-وفاق المدارس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ جس طرح کچھ لادین اور سیکولر عناصر عالمی سطح پر توہین رسالت کے ذریعے دنیا کا امن تہہ و بالا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسی طرح کچھ عناصر توہین آمیز تقریروں,گستاخانہ لٹریچر اور شرانگیزی پر مبنی مواد کے ذریعے پاکستان کے امن و امان اور سالمیت کو داو پر لگادیتے ہیں ایسے عناصر کا ہر قیمت پر احتساب ہونا چاہیے-مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے تحفظ بنیاد اسلام بل کی منظوری پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار,اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی,تمام پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں اور پنجاب اسمبلی کے تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے تاریخ کا قرض چکایا ہے-
No comments:
Post a Comment