اسلام آباد(9ستمبر2020ء)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری کے مابین ٹیلی فونک رابطہ,مولانا جالندھری نے کے پی کے کے بعد پنجاب اسمبلی سے پاکستان کی سالمیت کے ایشو پر قرار داد منظور کروانے پر خراج تحسین پیش کیا,دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صرف قراردادوں پر اکتفاء نہیں کیا جا سکتا وزارت خارجہ باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروائے,قادیانیوں کے بارے میں رپورٹ یکطرفہ ، پاکستان کی سالمیت اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ,رپورٹ کی تیاری میں برطانوی حکومت اور اراکین اسمبلی کو اندھیرے میں رکھ کر کچھ عناصر نے برطانیہ اور برطانوی پارلیمنٹ کی ساکھ خراب کرنے کی ناکام کوشش کی ہے-انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف سنے بغیر رپورٹ جاری کر دی گئی –حکومت برطانیہ کو بھی چاہئے کہ وہ اس کا نوٹس لے تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے-مولانا محمد حنیف جالندھری نے قادیانی لابی کی طرف سے برطانوی پارلیمنٹ کے چند اراکین کی طرف سے پاکستان مخالف رپورٹ کے حوالے سے قرارداد پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا-مولانا جالندھری نے کہا خیبر پختونخواہ اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی سے ق لیگ کی طرف سے جو قرار داد منظور کی گئ وہ پوری قوم کی آواز ہے-اس موقع پر دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صرف قراردادیں کافی نہیں بلکہ وزارت خارجہ کو اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے اور ہر فورم پر سرکاری طور پر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہیے-دونوں رہنماؤں نے کہا کہ برطانوی حکومت اور برطانوی پارلیمنٹ کو اندھیرے میں رکھ کر کچھ عناصر نے برطانیہ اور برطانوی پارلیمنٹ کی ساکھ خراب کرنےکی ناکام کوشش کی ہے-انہوں نے کہا پاکستان کا موقف سنے بغیر پاکستان کے خلاف الزامات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی ، حکومت پاکستان کی خاموشی سوالیہ نشان ہے ، حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے -چودھری پرویزالہی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا قومی اسمبلی اور سندھ و بلوچستان اسمبلی کو بھی اس حوالے سے قراردادیں منظور کرنی چاہیں
AsSalamuAlikum
ReplyDeleteShare our blog with your friends.
Submit your Site - Islamic Sites List – Islamic World
JAZAK ALLAH